ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب: بچوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

سعودی عرب: بچوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Mon, 05 Mar 2018 11:52:09    S.O. News Service

ریاض 4مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی حائل گورنری کی پولیس نے کم عمر بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری ایک ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حائل گورنری کے پولیس ترجمان کیپٹن سامی بن فہد الشمری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج پوسٹ کی گئی تھی جس میں ایک شخص کو کم عمر بچوں کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس واقعے کے بعد مشتبہ شخص کی تلاش کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا اور اس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم مقامی باشندہ ہے جس کی عمر تیس سال کے لگ بھگ ہے۔


Share: